اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انس جمل الشریف نے اپنے آخری پیغام میں لکھا تھا کہ ’اگر یہ الفاظ آپ تک پہنچیں تو سمجھ لیں اسرائیل نے میری آواز خاموش کر دی ہے، میں نے زندگی بھر سچ اور اپنے لوگوں کی آواز بلند کی ہے۔‘
الجزیرہ کے صحافی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اس کے معصوم بچوں کو امانت سمجھ کر ان کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہنا۔
انس جمل الشریف نے اپنے آخری پیغام میں لکھا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے دعا میں یاد رکھنا۔
یاد رہے کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں قطری نیوز چینل الجزیرہ کا صحافی انس الشریف اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہو گیا۔
غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوئے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق 28 سالہ صحافی انس الشریف اس وقت شہید ہوا جب اسپتال کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ